• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

اقوام متحدہ سربراہ اپنے دورہ کے دوران پاکستان کے لیے امداد کی اپیل کریں گےتازترین

September 08, 2022

اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نےکہا ہے کہ وہ پاکستان کے اپنے آئندہ دورے کے دوران اس ملک کے لیے بڑے پیمانے پر امداد کی اپیل کریں گے، کیونکہ پاکستان کا ایک تہائی علاقہ سیلاب کی وجہ سے زیرِ آب ہے۔

نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سربراہ نے کہا کہ  وہ  تباہ کن سیلاب کے بعد ضرورت کی اس گھڑی میں  پاکستانی عوام کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار اور عالمی برادری سے بڑے پیمانے پر مدد کی اپیل کرنے کے لیے پاکستان جارہے ہیں۔

اقوام متحدہ کے سربراہ نے موسمیاتی تبدیلی کی تباہی پر توجہ دینے کی اہمیت پر زوردیتے ہوئے کہا کہ  یوکرین میں جنگ پر بہت زیادہ توجہ دی جارہی ہے۔

سیکرٹری جنرل نے کہا کہ لوگ بھول جاتے ہیں کہ ایک اور جنگ ہے - وہ جنگ جو ہم نے فطرت کے خلاف شروع کررکھی ہے اور فطرت ہم سے اس کا بدلہ لے رہی ہےور موسمیاتی تبدیلی ہمارے سیارے کی تباہی کے عمل کو تیز کررہی ہے۔