• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

اقوام متحدہ سربراہ اور قطر کے وزیر اعظم کا مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے کی ضرورت پر زورتازترین

August 19, 2024

دوحہ(شِنہوا) اقوام متحدہ کے سربراہ انتو نیو گوتریس اور قطر کے وزیر اعظم شیخ محمد بن عبد الرحمان بن جاسم الثانی نے مشترکہ طور پر مشرق وسطیٰ کے خطے میں تنازعات  کے خاتمے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

قطر کی وزات خارجہ کے مطابق  ٹیلی فون پر بات چیت میں دونوں رہنماوں نے غزہ کی پٹی میں ہونے والی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا اور بالخصوص جنگ کے خاتمے کیلئے مشترکہ ثالثی کی کو ششوں پرغور کیا۔

بیان میں کہا گیا کہ انتو نیو گوتریس نے فلسطینی مسئلے کے جامع اور پائیدارحل کیلئے قطر کی جاری کوششوں کی تعریف کی ۔

قطر، امریکہ اور مصر نے اسرائیل اور حماس کے درمیان ایک ہفتہ طویل جنگ بندی کرائی تھی جو  نومبر 2023 کے آخر میں ختم ہوئی  تاہم گزشتہ چند مہینوں میں ثالثی کی کوششوں کے مثالی نتائج برآمد نہیں ہوئے۔

غزہ میں جنگ بندی کے لیے دوحہ میں حالیہ مذاکرات کا نیا دور ہوا جس کے بعد تینوں ثالثوں نے ایک مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے اعلان کیا کہ مذاکرات میں "تعمیری" پیش رفت ہوئی ہے اور متعلقہ فریق آنے والے دنوں میں معاہدے پر عمل درآمدکا طریقہ کار طے کرنے کے مذاکرات کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔