• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی پاکستان میں چینی شہریوں پر حملے کی مذمتتازترین

March 28, 2024

اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے پاکستان میں چینی شہریوں پر ہونے والے گھناؤنے اور بزدلانہ دہشت گردی کے حملے کی مذمت کی ہے، خیبرپختونخوا کے شہر بشام کے قریب منگل کو ہونے والے  حملے میں پانچ چینی شہری اور ایک پاکستانی ہلاک ہواتھا۔ کونسل کے ارکان نے متاثرین کے خاندانوں اور پاکستان اور چین کی حکومتوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ کونسل نے ایک پریس بیان میں زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی  کے لیے نیک خواہشات کااظہار کیا۔

کونسل کے اراکین نے اس بات کا اعادہ کیا کہ دہشت گردی اپنی تمام صورتوں اور اشکال میں بین الاقوامی امن اور سلامتی کے لیے سب سے سنگین خطرات میں سے ایک ہے۔ بیان میں رکن ممالک نے دہشت گردی کی ان قابل مذمت کارروائیوں کے مرتکب افراد، منتظمین، مالی معاونین اور سہولت کاروں کا احتساب اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے تمام ممالک پر زور دیا کہ وہ بین الاقوامی قانون اور سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے تحت اپنی ذمہ داریوں کے مطابق اس سلسلے میں پاکستان اور چین کی حکومتوں کے ساتھ ساتھ دیگر تمام متعلقہ حکام کے ساتھ فعال تعاون کریں۔