• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

اقوام متحدہ روسی خوراک اور کھاد کی برآمدات کو آسان بنانے پر کام کر رہا ہے: ترجمانتازترین

May 27, 2023

اقوام متحدہ(شِنہوا) اقوام متحدہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ  عالمی ادارہ بلیک سی گرین انیشیٹو کے ساتھ ایک متوازی معاہدے کے طور پر روسی خوراک اور کھاد کی برآمدات کو آسان بنانے پر کام کررہا ہے جو بحیرہ اسود کی بندرگاہوں سے یوکرینی زرعی برآمدات کی اجازت دیتا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ترجمان سٹیفن ڈوجارک نے کہا کہ تجارت اور ترقی کے بارے میں اقوام متحدہ کی کانفرنس کی سربراہ ریبیکا گرینسپن اور ان کی ٹیم روسی خوراک اور کھاد کی برآمدات پر مفاہمت کی یادداشت پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے بھرپور طریقے سے کام جاری رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ افریقی ایکسپورٹ امپورٹ بینک کے ساتھ تجارتی مالیاتی پلیٹ فارم ڈیزائن کرنے کے لیے کام کر رہا ہے تاکہ خوراک اور کھاد کے روسی برآمد کنندگان اور افریقی خریداروں کے درمیان موثر لین دین کو ممکن بنایا جا سکے۔