• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 4th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

اقوام متحدہ واٹرکانفرنس مارچ میں ہوگیتازترین

January 14, 2023

اقوام متحدہ(شِنہوا) اقوام متحدہ نے مارچ میں آبی کانفرنس کے انعقاد کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد بین الاقوامی برادری کو پانی سے متعلقہ وسیع چیلنجزسے نمٹنے کی کوششوں کے لیے متحد کرنا ہے۔

اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے اقتصادی وسماجی امور لی جون ہوا نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ اقوام متحدہ واٹرکانفرنس2023، تاجکستان اور ہالینڈ کی مشترکہ میزبانی میں، 22 سے 24 مارچ تک نیویارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں ہوگی۔

لی نے کہا کہ کانفرنس میں ریاستی اور حکومتی سربراہان، وزراء اور دیگر سینئر نمائندوں کے ساتھ ساتھ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے شراکت دار شرکت کریں گے۔

کانفرنس میں افتتاحی اور اختتامی سیشن، چھ مکمل اجلاس اور پانچ انٹرایکٹو ڈائیلاگ شامل ہوں گے، جن میں صحت، پائیدار ترقی اور موسمیاتی تبدیلی جیسے شعبوں میں پانی کے مسائل کو حل کیا جائے گا۔