• Dublin, United States
  • |
  • May, 19th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

اقوام متحدہ نے شدید سیلاب کے باعث پاکستان کی امداد میں اضافہ کر دیاتازترین

August 31, 2022

اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی ٹیم پاکستان بھر میں شدید بارشوں اور سیلاب کے بارے میں اپنا ردعمل تیز کر رہی ہے جس میں مبینہ طور پر 1ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس کے ترجمان سٹیفن ڈوجارک نے کہا کہ اقوام متحدہ، پاکستانی حکومت کے ساتھ مل کر، انتہائی کمزور لوگوں کی ضروریات کو پورا کرنے بارے فوری امدادی سرگرمیوں کے لیے 16کروڑ امریکی ڈالر کی تازہ درخواست کا منصوبہ بنا رہا ہے۔  ڈوجارک نے روزانہ کی پریس بریفنگ میں بتایا کہ درخواست منگل کو بیک وقت جنیوا اور اسلام آباد سے شروع کی جائے گی۔  انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ پہلے ہی تقریباً 70لاکھ ڈالر جمع کر چکا ہے جس میں انتہائی اہم ضروریات کو پورا کرنے کے لیے موجودہ پروگراموں اور وسائل کو ری ڈائریکٹ کرنا بھی شامل ہے۔

جاری امداد میں خوراک کی امداد اور غذائیت، طبی سامان اور خدمات، محفوظ پانی، زچگی کی صحت کی امداد، مویشیوں کی ویکسینیشن اور پناہ گاہیں شامل ہیں۔  ترجمان نے کہا کہ اس کے علاوہ، اقوام متحدہ کے سینٹرل ایمرجنسی ریسپانس فنڈ نے صحت، غذائیت، خوراک، پانی، صفائی ستھرائی اور حفظان صحت کی خدمات فراہم کرنے کے لیے 30لاکھ ڈالر مختص کیے ہیں جن کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔