• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 1st, 25

شِنہوا پاکستان سروس

اقوام متحدہ نے مالی میں عدم تحفظ کے شکار افراد کیلئے 70 لاکھ امریکی ڈالر کی امداد جاری کر دیتازترین

January 05, 2023

اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ کے مرکزی ایمرجنسی رسپانس فنڈ نے مالی کے شمالی علاقوں میں عدم تحفظ کے شکار افراد کیلئے 70 لاکھ امریکی ڈالر کی امداد جاری کر دی ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے چیف ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے بتایا کہ مالی کو کثیر الجہتی بحران کا سامنا ہونے کے باعث ملک میں انسانی ضروریات کی صورتحال انتہائی سنگین ہیں۔ رواں سال 62 لاکھ افراد کو 86 کروڑ 80 لاکھ امریکی ڈالر  انسانی امداد کی ضرورت ہے۔

ڈوجارک نے بتایا کہ اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل اور عالمی ادارے کے انسانی امداد کے کوآرڈینیٹر مارٹن گریفتھس نے جان بچانے والی امداد گاو، کڈال اور موپتی کے علاقوں میں اندرونی طور پر بے گھر ہونے والے افراد، پناہ گزینوں اور مقامی کمیونٹیز سمیت دشمنی سے متاثرہ 4 لاکھ 23 ہزار افراد کی مدد کیلئے مختص کر دی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ نئی مختص امداد سے تعلیم اور تحفظ کے منصوبوں میں مدد فراہم کی جائیگی، مزید بتایا کہ صحت، پانی اور حفظان صحت، پناہ گاہ اور نفسیاتی امداد کے شعبوں کا بھی احاطہ کیا جائے گا۔