اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ نے سوڈان میں جاری لڑائی سے بھاگ کر چار پڑوسی ممالک جانے والے لوگوں کی مدد کے لیے 2 کروڑ 20 لاکھ ڈالر جاری کیے ہیں۔
اقوام متحدہ کے انسانی امورکے رابطہ دفتر (او سی ایچ اے) نے کہا کہ اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل مارٹن گریفتھس نے تقریباً 2 لاکھ50 ہزارافراد کی مدد کے لیے فنڈز کی منظوری دی ہے جو اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی کے مطابق وسطی افریقی جمہوریہ، چاڈ،مصر اور جنوبی سوڈان میں حفاظت کی تلاش میں ہیں۔
سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں 15 اپریل کو دو فوجی دھڑوں کے درمیان لڑائی شروع ہوئی جو ملک کے دیگر حصوں میں پھیل گئی۔