• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

اقوام متحدہ میں روسی مندوب کا اپنے ملک کی سلامتی کونسل کی صدارت کا دفاعتازترین

April 04, 2023

اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ میں روس کے سفیر واسیلی نیبن زیا نے اپریل کے مہینے کے لیے اپنے ملک کی سلامتی کونسل کی گردشی صدارت کادفاع کیا ہے۔

انہوں نے روس کے سلامتی کونسل کی صدارت پر اعتراض کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کچھ ممالک یہ دکھاوا کر رہے ہیں کہ وہ سلامتی کونسل کی صدارت  کے بارے میں اپنی مرضی سے فیصلہ کر سکتے ہیں ۔

سفیر نے کہا کہ جب تک اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کے ساتھ موجودہ عالمی نظام قائم ہے اسوقت تک طریقہ کار کے قواعد میں کوئی تبدیلی نہیں ہو گی۔ صدارت کا طریقہ کار اچھی طرح سے متعین ہے اور اسے تبدیل کرنا ان کے بس کی بات نہیں۔

سلامتی کونسل کے عبوری قواعد و ضوابط  کے قاعدہ 18 میں کہا گیا ہے کہ کونسل کی صدارت کونسل کے ممبران اپنے ناموں کے انگریزی حروف تہجی کی ترتیب میں کریں گے اور ہر صدر ایک کیلنڈر مہینے کے لیے عہدہ سنبھالے گا۔