• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

اقوام متحدہ میں چینی مندوب کا حقیقی کثیرالجہتی پر زورتازترین

April 25, 2023

اقوام متحدہ (شِنہوا) اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب نے تمام ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ حقیقی کثیر الجہتی پرعمل کریں۔

چینی مستقل مندوب ژانگ جون نے کہا کہ دنیا ایک دوراہے  پرکھڑی ہے  انسانیت کو غیرمعمولی مشکلات کا سامنا ہے۔ بالادستی اور غنڈہ گرد کارروائیاں دنیا کو بھاری نقصان پہنچا رہی ہیں جبکہ بلاک سیاست بڑے پیمانے پر تقسیم اور تصادم پیدا کررہی ہے۔

انہوں نے سلامتی کونسل میں کثیرالجہتی پر عام بحث کے دوران کہا کہ اقوام متحدہ کے منشورکو برقرار رکھنا مزید ضروری اور اہم ہو گیا ہے۔ اس وقت سب سے زیادہ ضرورت اس بات کی ہے کہ تمام ممالک حقیقی کثیرالجہتی پر عمل کریں،  اقوام متحدہ کے جھنڈے تلے اتحاد کو مضبوط بنائیں، عالمی حکمرانی نظام کو مؤثر بنانے میں اضافہ کریں۔ مشترکہ سیکیورٹی حاصل کریں، مشترکہ ترقی کو فروغ دیں اور مشترکہ مستقبل کے مواقع پیدا کریں۔

ژانگ نے کہا کہ سب سے پہلےاقوام متحدہ کے منشور کے اختیارات کے مؤثر دفاع کی ضرورت ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کا منشور جنگ کے بعد کے عالمی نظام کی بنیاد ہے۔ منشور کے تحت خودمختاری اورعلاقائی سالمیت کا احترام اور دوسرے ممالک کے داخلی امور میں عدم مداخلت جیسے اصول جدید بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصول بن چکے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کو اقوام متحدہ کے منشور کے اختیار کا دفاع صرف الفاظ سے نہیں اس پر عمل درآمد سے بھی کرنا چاہیے اور یہ عملدرآمد خود پر لاگو ہونا چاہئے ۔ اس کے مخصوص حصے پر عملدرآمد اور خود کو مستثنیٰ قرار دینے کی بجائے اس پر مستقل بنیادوں پر عملدرآمد کرنا چاہئے۔