• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 17th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

اقوام متحدہ میں افغانستان کی مستقل نشست امارت اسلامیہ کو دی جائے: افغان نائب وزیراعظمتازترین

February 11, 2024

کابل(شِنہوا)افغانستان کے نائب وزیر اعظم برائے سیاسی امور مولوی عبدالکبیر نے کہا ہےکہ اقوام متحدہ میں افغانستان کی مستقل نشست امارت اسلامیہ کو دی جانی چاہیے۔

افغان سرکاری خبر رساں ایجنسی بختار کے مطابق مولوی عبدالکبیر نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی افغانستان کے لیے خصوصی نمائندہ روزا اوتن بائیفا کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ عالمی برادری کو موجودہ حکومت کو تسلیم کرنا چاہیے  جبکہ اسے تسلیم کئے جانے کے لیے  تمام شرائط پوری کر دی گئی ہیں۔

افغان نائب وزیر اعظم نے امارت اسلامیہ اور حکومتی عہدیداروں پر پابندیوں کو بھی غیر منصفانہ قراردیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اس اقدام سے دنیا کے ساتھ اس کے تعلقات متاثر ہوں گے۔