• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

اقوام متحدہ میں 2025 تا2034 کو ہر قسم کی زمینی برف کی سائنس پرتحقیق کی دہائی قرار دینے کی قرار دارمنظورتازترین

August 14, 2024

اقوام متحدہ (شِنہوا)اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے  2025 تا2034 کو کریواسفیئر سائنسز(ہر قسم کی زمینی برف کی سائنس ) پرتحقیق کی دہائی قرار دینے کی قرار دار منظور کر لی  ہے۔

اس قرارداد کا عنوان "کریواسفیئر سائنسزپر تحقیق کی دہائی، 2025-2034" ہے جسے بغیر ووٹنگ  منظور کیا گیا ، جس کا مقصد متعلقہ سائنسی تحقیق اور نگرانی کو آگے بڑھاتے ہوئے گلیشیئرز کے پگھلنے اور کریواسفیئر میں تبدیلیوں سے متعلق چیلنجوں سے نمٹنا ہے۔

قرارداد کے مسودے کا متن پیش کرتے ہوئے فرانس کی نمائندہ نے موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے گلیشیئرز اور قطبوں کی کمزوری اور آب و ہوا، سمندرکی سطح کو منظم کرنے اور حیاتیاتی تنوع کے تحفظ میں ان کے کردار پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا  کہ اقوام متحدہ کی یہ دہائی اس مسئلے کو کثیر الجہتی ایجنڈے پر ترجیح بنانے کے لیے درکار ضروری سیاسی تحریک فراہم کرے گی، انہوں نے زمین کے نظام کے منجمد اجزاء کریواسفیئر کو ہمارے سیارے کے توازن کے لئے ایک ضروری وسیلہ قرار دیا۔

جنرل اسمبلی نے ماحولیاتی چیلنجوں کے موثر حل کے طور پر خشک اور تباہ شدہ  زمینوں میں شجرکاری اور دوبارہ جنگلات اگانے  سمیت پائیدار جنگلات کے انتظام کو فروغ دینے کے بارے میں  بھی ایک قرارداد منظور کی۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ شجرکاری اور جنگلات کی بحالی سمیت جنگلات کےپائیدار انتظام  سےدیگر چیزوں کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی تبدیلی کو کم کرنے اور موافقت میں خاطر خواہ کردار ادا کرکے معاشی، سماجی اور ماحولیاتی فوائد حاصل کئےجا سکتے ہیں، قرارداد میں پائیدار جنگلات کے انتظام کو فروغ دینے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ سرکاری نجی  شراکت داری کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا ہے۔