اقوام متحدہ(شِنہوا) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے شہروں کے عالمی دن کے موقع پر کہا ہے کہ شہر پائیدار ترقی، اقتصادی ترقی اور جدت کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔
اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ شہروں کا عالمی دن اس بات پر غور کرنے کا وقت ہے کہ شہر پائیدار ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ شہر نہ صرف اقتصادی پاور ہاؤس ہیں بلکہ عالمی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے بھی اہم ہیں۔
اقوام متحدہ کے سربراہ نے کہا کہ شہروں کو موسمیاتی تبدیلی سے لے کر بڑھتی ہوئی سماجی تفریق اور سیاسی تقسیم کے پیچیدہ چیلنجز کا سامنا ہے۔
آج، دنیا کی نصف سے زیادہ آبادی شہری زندگی اختیار کرچکی ہے اور اقوام متحدہ کے انسانی آبادکاری پروگرام کے تخمینہ کے مطابق 2050 تک تقریباً 70 فیصد لوگ شہروں میں قیام پذیر ہوں گے۔