• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 25th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

اقوام متحدہ کےسیکرٹری جنرل کا بھارت میں پل گرنے پر اظہار افسوستازترین

November 01, 2022

اقوام متحدہ (شِنہوا) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے بھارت کی مغربی ریاست گجرات میں موربی پل کے منہدم ہونے کی المناک خبر پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے جس میں 130 سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔

سیکرٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے ایک بیان میں کہا کہ  گوتیرس متاثرہ افراد  کے خاندانوں کے ساتھ ساتھ بھارت کے عوام  اور حکومت کے ساتھ اپنی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کرتے ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق برطانوی دور کا پیدل چلنے والا یہ پل اتوار کی شام منہدم ہو گیا تھا۔ اس واقعہ میں سینکڑوں لوگ موربی قصبے میں دریائے ماچھو میں ڈوب گئے۔ یہ ضلع گجرات کے دارالحکومت گاندھی نگر سے تقریباً 241 کلومیٹر مغرب میں واقع ہے۔