• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی پاکستان میں دہشت گرد حملے کی مذمتتازترین

December 14, 2023

اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے  پاکستان کے  صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں پاکستانی سیکورٹی فورسز کی چوکی پر منگل کو ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے۔

ایک پریس بیان میں سلامتی کونسل کے ارکان نے دہشت گردانہ حملے کی "سخت ترین الفاظ میں" مذمت کی جس کے نتیجے میں کم از کم 23 سیکورٹی اہلکاروں سمیت متعدد افراد جاں بحق ہوئے تھے ۔

 کونسل کے ارکان نے متاثرین کے اہل خانہ اور حکومت پاکستان سے اپنی گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کی خواہش ظاہر کی۔

سلامتی کونسل کے ارکان نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ہر قسم کی دہشت گردی  بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے سب سے سنگین خطرات میں سے ایک ہے اور تمام ریاستوں پر زور دیا کہ وہ دہشت گردی کی کارروائیوں سے پیدا ہونے والے بین الاقوامی امن و سلامتی کو درپیش خطرات کا ہر طرح سے مقابلہ کریں۔