اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل روس کی طرف سے تیار کردہ ایک قرارداد کو منظور کرنے میں ناکام رہی جس میں غزہ میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
قرارداد کے مسودے کے حق میں پانچ اور مخالفت میں چار ووٹ ملے جبکہ چھ ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔
قرارداد کے حق میں ووٹنگ میں روس کے ساتھ چار ممالک شامل ہوئےجن میں چین، متحدہ عرب امارات، موزمبیق اور گیبون شامل تھے جبکہ امریکہ، برطانیہ، فرانس اور جاپان۔ سمیت چار ممالک نے اس کے خلاف ووٹ دیا۔ باقی چھ ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔
منظور کیے جانے کے لیے سلامتی کونسل کی قرارداد کے حق میں کم سےکم نو ووٹوں کی ضرورت ہوتی ہے اور کونسل کے پانچ مستقل اراکین میں سے کسی کی طرف سے کوئی ویٹو نہیں ہونا چاہیے۔
اقوام متحدہ میں روس کے مستقل نمائندے واسیلی نیبنزیا نے کہا کہ ان کا وفد ووٹنگ کے نتیجے پر سخت مایوس ہے۔
انہوں نے ووٹنگ کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ قرارداد میں ایسی کوئی چیز نہیں ہے جس کی مخالفت کی جا سکے کیونکہ یہ خالصتاً انسانی ہمدردی پر مبنی ہے۔ قرارداد کی منظورنہ ہونے کی واحد وجہ یہ تھی کہ مخالف ممالک روس کی کسی بھی تجویز کی حمایت نہیں کرنا چاہتے۔