• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 13th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی نے مسلح گروہوں کے قبضے کے خلاف بطور احتجاج لبنان کے عین الحلوہ میں خدمات معطل کردیںتازترین

August 18, 2023

بیروت(شِنہوا)فلسطین کےپناہ گزینوں کے لیےاقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (یو این آر ڈبلیو اے) نے جمعہ کو اعلان کیا کہ اس نےجنوبی لبنان میں عین الحلوہ فلسطینی پناہ گزین کیمپ  میں سکولوں سمیت  اسکی تنصیبات پرمسلح گروہوں کے مسلسل  قبضے کے خلاف بطوراحتجاج اپنی تمام خدمات معطل کردی ہیں۔

اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی نے نیشنل نیوز ایجنسی کے ذریعے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ ایجنسی اپنی سہولیات کے تقدس اورغیر جانبداری کی کسی بھی خلاف ورزی کو برداشت نہیں کرتی جبکہ ماضی میں ہونے والےمسلسل خلاف ورزیوں سمیت اہم نقصان کے باعث اس بات کا امکان نہیں ہے کہ کیمپ کے سکول اگلے تعلیمی سال کے آغاز میں 3 ہزار 200 بچوں کو تعلیم فراہم کرنے کے لئے تیار ہوں گے۔

ایجنسی نے اپنے مطالبے کا اعادہ کرتے ہوئے  کہا کہ مسلح گروہ فوری طور پرایجنسی کی تنصیبات کو خالی کر دیں تاکہ فلسطینی پناہ گزینوں کو بغیر کسی رکاوٹ کے فوری امداد کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔