• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی کی لیبیا کو 35 ٹن انسانی امداد فراہمتازترین

October 07, 2023

طرابلس(شِنہوا)اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے پناہ گزین (یو این ایچ سی آر) نےکہاہے کہ  ادارے نے مشرقی لیبیا کے لیے 35 ٹن انسانی امداد فراہم کی ہے جو گزشتہ ماہ تباہ کن سیلاب سے متاثر ہوا تھا۔

اقوام متحدہ کے ادارے نے ایک بیان میں کہا کہ دبئی، متحدہ عرب امارات میں یو این ایچ سی آر کے ذخیرے سے بھیجا گیا یہ سامان مشرقی لیبیا کے شہر بن غازی کے قریب بینینا بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اتارا گیا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ اس کھیپ میں پلاسٹک کی چادریں، کمبل، سولر لیمپ، کچن سیٹ اور دیگر ضروری اشیاء شامل ہیں۔