• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

اقوام متحدہ کی مالی حالت مزید خراب ہو گئی ہے:سیکرٹری جنرلتازترین

October 11, 2023

اقوام متحدہ(شِنہوا) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے خبردار کیا کہ تیسری سہ ماہی کے اختتام تک رواں سال اقوام متحدہ  کی مالی حالت مزید خراب ہو گئی ہے۔

2022 میں 71.9 فیصد اور 2021 میں اسی مدت کے 82.7 فیصد کے مقابلے میں رواں سال صرف 64 فیصد واجبات جمع ہوئے ہیں۔

انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی پانچویں کمیٹی کو بتایا کہ یہ ایک انتہائی تشویشناک رجحان شروع ہوا ہے جس میں سال کے آخر میں ادائیگیاں کی جارہی ہیں، جس سے ایک انتہائی مشکل انتظامی مسئلہ کا تصورکیاجاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اخراجات کو آمدنی کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کے لیے، ستمبر کے آخر تک واجبات ملنے کی امید میں جولائی کے وسط میں کیش مینجمنٹ کےعارضی اقدامات متعارف کرائے گئے تھے تاہم  بدقسمتی سے ستمبر میں اضافی اقدامات کو متعارف کرانا پڑا۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی پانچویں کمیٹی کا اجلاس نیویارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفترمیں ہوا۔(شِنہوا)

سیکرٹری جنرل نے کہا کہ ماضی قریب کی طرح، پروگرام مینیجر پروگرام کی ترسیل پر منفی اثرات کو کم کرنے کی کوشش کریں گے۔ تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ نقد رقم کے تحفظ کے طویل اقدامات، بشمول ملازمتوں کی معطلی سے کچھ  اہداف کا حصول  متاثرہوسکتا ہے۔