• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مصنوعی ادویات کے خلاف کارروائی کی قرارداد منظورتازترین

December 19, 2023

اقوام متحدہ(شِنہوا) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ایک قرارداد  منظور کی ہے  جس میں مصنوعی ادویات سے پیدا ہونے والے عالمی صحت عامہ اور سلامتی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

قرارداد میں اقوام متحدہ کے رکن ممالک سے مشترکہ ذمہ داری کے اصول کے  تحت ملکی قانون اور حالات کے مطابق، عالمی صحت عامہ اور سلامتی کو مصنوعی ادویات کی غیر قانونی تیاری اور اسمگلنگ کے ساتھ ساتھ ان کی تقسیم، استعمال اور غیر طبی اور غیر سائنسی مقاصد کے لیے استعمال سے  درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے قومی، علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر مربوط اقدامات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

قرار داد میں رکن ممالک کی حوصلہ افزائی  کی گئی ہے کہ وہ مصنوعی ادویات سے لاحق خطرات سے زیادہ  موثر طریقے سے نمٹنے کے لیے جدید اور مستقبل کے حوالے سے  امکانات تلاش کریں، جس میں تمام متعلقہ شعبوں کو شامل کیا جائے، ان خطرات  پر قابو پانے  کے لیے مصنوعی منشیات پر  ملکی، علاقائی اور بین الاقوامی کنٹرول کو وسیع کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور صحت کے نظام کی صلاحیت کو بڑھایا جائے، اور منشیات سے متعلق سماجی و اقتصادی عوامل کو حل کرنے کے ساتھ ساتھ  رضاکارانہ طور پر سول سوسائٹی، تعلیمی اداروں، اور نجی شعبے کے اداروں کے ساتھ شراکت داری اور تعاون کو قائم  کرتے ہوئے اسے مضبوط  کیا جائے۔

قرارداد میں رکن ممالک پر زور دیا گیا ہے کہ وہ تمام قابل اطلاق سطحوں پر جامع، متوازن، سائنسی شواہد پر مبنی اور مستقبل کے حوالے سے حکمت عملی  وضع کرتے ہوئے اس پر عمل درآمد کریں تاکہ مصنوعی ادویات سے پیدا ہونے والے چیلنجزسے موثر طریقے سے نمٹا جاسکے۔