اقوام متحدہ(شِنہوا) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے پائیدار ترقی کے لیے محفوظ، ناقابل تسخیراور قابل اعتماد مصنوعی ذہانت ( اے آئی) نظاموں کو فروغ دینے کے حوالے سے ایک قرارداد کی منظوری دیدی ہے۔
قرارداد میں پائیدار ترقی کے حصول اور دیگر مشترکہ عالمی چیلنجزسے نمٹنے کی غرض سے بالخصوص ترقی پذیر ممالک کے لیے ڈیجیٹل تبدیلی اور ان کے فوائد تک مساوی رسائی کو فروغ دینے کے لیے روکاوٹیں کھڑی کرنے کی بجائے محفوظ،مستحکم اور قابل اعتماد اے آئی نظاموں کے معیارکو اپنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔
قرارداد میں ہر سطح پر ایک قابل عمل ماحولیاتی نظام تشکیل دینے کےلیے اقوام متحدہ کے رکن ممالک کی حوصلہ افزائی اور تمام خطوں اور ممالک کے کثیر سٹیک ہولڈرز کو مدعو کیا گیا ہے تاکہ وہ محفوظ، ناقابل تسخیر اور قابل اعتماد اے آئی نظاموں سے متعلق ریگولیٹری اور گورننس کے طریقہ کاراور فریم ورک کی تیاری کریں اور ان کی حمایت کریں۔
قرارداد میں رکن ممالک اوردیگر سٹیک ہولڈرزسے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ ترقی پذیر ممالک کو ڈیجیٹل تبدیلی اور محفوظ اے آئی نظام کے فوائد تک جامع اور مساوی رسائی کے لیے تعاون اور مدد فراہم کریں۔
قرارداد میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں کا احترام، تحفظ اور فروغ اے آئی نظاموں کا لازمی جزو ہونا چاہیے۔