• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 17th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

اقوام متحدہ کی جانب سے سات ممالک کے لیے انسانی بنیادوں پر10کروڑڈالر کی ہنگامی امداد کا اجراءتازترین

February 21, 2024

اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ کے سنٹرل ایمرجنسی رسپانس فنڈ (سی ای آر ایف) نے افریقی ، امریکی برِاعظموں سمیت مشرق وسطیٰ کے سات ایسے ممالک میں امدادی سرگرمیوں کو تقویت دینے کے لیے 10 کروڑ ڈالر مختص کردیے ہیں جنہیں فنڈز کی اشد ضرورت ہے۔

اقوام متحدہ کے انسانی امورکے رابطہ دفتر( او سی ایچ اے) کے مطابق جمہوریہ کانگو(ڈی آر سی)، سوڈان اور شام اولین ترجیحات ہیں جن میں سے ہر ایک کو 2 کروڑ ڈالرمل رہے ہیں۔ فنڈز کی فراہمی کا مقصد جمہوریہ کانگو کے  مشرق میں جاری تنازعات سے متاثرین، سوڈان میں تنازعہ کی وجہ سے بے گھر ہونے والی آبادیوں اور شام میں لڑائی سے متاثر ہونے والے افراد کی  مالی مدد کرنا ہے۔

علاوہ ازیں چاڈ کو پناہ گزینوں اور دیگر کمزور گروپوں کی مدد کے لیے 1 کروڑ 50 لاکھ ڈالر دیے جائیں گے۔ بقیہ فنڈز  میں سے نائجر (1 کروڑ ڈالر)، لبنان (90 لاکھ ڈالر) اور ہنڈوراس  کے لیے(60 لاکھ ڈالر) ان کی متعلقہ انسانی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔