نیروبی(شِنہوا) کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں اقوام متحدہ کی ہیبی ٹیٹ اسمبلی کا دوسرا اجلاس پیر کو شروع گیا ہے، جس میں مندوبین شہری مراکز کی بحالی کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دیں گے۔
کینیا کے صدر ولیم روٹو نے اپنے افتتاحی خطاب میں کہا کہ یہ ضروری ہے کہ بین الاقوامی برادری ماحول دوست، جامع اور لچکدار ترقی کے لیے شہری علاقوں کی تجدید کے کام کو تیز کرے۔ روٹو نے کہا کہ پائیدار اربنائزیشن کا حصول ، شہری علاقوں کے غریبوں کے لیےمناسب رہائش، پینے کے صاف پانی، صفائی اور حفظان صحت کی خدمات تک رسائی کے لیے فوری ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کینیا سستی رہائش، ماحول دوست جگہوں کی بحالی، فضلہ کو ٹھکانے لگانے اور ماحول دوست نقل و حرکت تک رسائی کو بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔ "جامع اور موثر کثیرالجہتی کے ذریعے ایک پائیدار شہری مستقبل: عالمی بحرانوں کے دوران پائیدار ترقی کے اہداف کا حصول" کے عنوان سے ہونے والے اس ایونٹ میں ایک اندازے کے مطابق اقوام متحدہ کے 193 رکن ممالک، صنعت، سول سوسائٹی اور تعلیمی اداروں کے 5ہزار مندوبین اس پانچ روزہ اجلاس میں شرکت کررہے ہیں۔