• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

اقوام متحدہ کی ایتھوپیا میں تنازعات و خشک سالی سے متاثرہ لوگوں کی مدد کے لیے فوری فنڈنگ کی اپیلتازترین

April 04, 2023

ادیس ابابا(شِنہوا)اقوام متحدہ کے انسانی امور کے رابطہ دفتر(او سی ایچ اے) نےایتھوپیا کے خشک سالی اور تنازعات سے متاثرہ علاقوں میں انسانوں کوہونے والے نقصان سے نمٹنے کے لیے فوری فنڈنگ کی اپیل کی ہے۔

اقوام متحدہ کے ادارے نےایتھوپیا کے بارے میں جاری کردہ  تازہ ترین رپورٹ میں کہا کہ 2023 ایتھوپیا کے ہیومینٹیرین ریسپانس پلان (ایچ آر پی -2023) کے لیے ایک اندازے کے مطابق اب تک 71 کروڑ40 لاکھ ڈالر کا تعاون کیا جا چکا ہے جو ایچ آر پی کی ضروریات کا 18 فیصد ہے۔

او سی ایچ اے نے تنازعات، خشک سالی اور سیلاب سمیت متعدد بحرانوں کے اثرات جو مشرقی افریقی ملک میں انسانی ضروریات میں مسلسل اضافہ کر رہے ہیں کے تناظر میں بڑھتی ہوئی انسانی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے فوری فنڈنگ کا مطالبہ کیا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ عطیہ دہندگان کی مدد فوری اور اہم ہے تاکہ انسانی ہمدردی کے شراکت داروں کو ملک بھر میں تنازعات اور قدرتی آفات سے متاثرہ علاقوں میں مستحق لوگوں تک امداد کی فراہمی کو برقرار رکھنے اوراسے بڑھانےکے قابل بنایا جا سکے۔

او سی ایچ اے کے اعداد و شمار کے مطابق ایتھوپیا کے مختلف خطوں میں 2 کروڑ 10 لاکھ  سے زیادہ افراد خوراک کی کمی کا شکار ہیں جن میں 27 لاکھ 30 ہزار بے گھر اور 18 لاکھ 80 ہزار واپس آنے والے شامل ہیں۔