• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

اقوام متحدہ کےامدادی شراکت داروں کی سوڈان کے جنگ بندی والےعلاقوں میں امداد کی فراہمی جاریتازترین

May 26, 2023

اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ اور سوڈان میں اس کے شراکت داروں نے ملک کے جنگ بندی والےعلاقوں میں زیادہ سے زیادہ لوگوں تک امداد پہنچانے کے لیے سامان روانہ کیا۔

اقوام متحدہ کے انسانی امورکے رابطہ دفتر (او سی ایچ اے) نے کہا کہ اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ اور مہاجرین کے بین الاقوامی ادارہ سے سامان سے لدے تقریباً 20 ٹرک سوڈان کے مختلف حصوں میں روانہ کیے گئے۔

او سی ایچ اے نے کہا کہ انسانی ہمدردی کے شراکت دار ہفتے کے شروع میں 168 ٹرکوں کو ملک بھر میں 40 لاکھ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے تیار تھےتاہم سیکورٹی حالات اس کی اجازت نہیں دے رہے تھے جس کی وجہ سے صرف چند ٹرک متاثرہ علاقوں میں روانہ کئے گئے۔

ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) نے کہا کہ اس نے تقریباً تین ہفتے قبل تقسیم دوبارہ شروع کرنے کے بعد سے اب تک نو ریاستوں میں خوراک اور غذائی امداد 5 لاکھ سے زیادہ لوگوں تک پہنچائی ہے۔ ڈبلیو ایف پی وسطی دارفر اور شمالی ریاست میں بھی امداد تقسیم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔