• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 18th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

اقوام متحدہ کا توانائی تک رسائی کے فرق کوختم کرنے کے لیے مضبوط شراکت داری کا مطالبہتازترین

March 14, 2024

کیگالی(شِنہوا)اقوام متحدہ کے ایک عہدیدارنے کہا ہے کہ پائیدارترقی کے ہدف 7(ایس ڈی جی7) کے حصول کے لیے توانائی تک رسائی کے فرق کوختم کرنے کے لیے مضبوط تعاون اور شراکت داری کی ضرورت ہے۔

سب کے لیے پائیدار توانائی کے لیے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی نمائندے ڈیمیلولا اوگنبی نے روانڈا کے دارالحکومت کیگالی میں ٹرانسفارمنگ انرجی ایکسیس فورم 2024 سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نجی اور سرکاری شعبوں کے درمیان شراکت داری توانائی تک رسائی کے فرق کو ختم کرنے اور ایس ڈی جی 7کے حصول کے حوالے سے بنیادی اہمیت کی حامل ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی جانب سے2015 میں منظور کردہ،ایس ڈی جی 7 پائیدار ترقی کے17اہداف میں سے ایک ہے جس کامقصد 2030 تک"سب کے لیے سستی، قابل اعتماد، پائیدار اور جدید توانائی تک رسائی کو یقینی بنانا" ہے۔