• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

اقوام متحدہ کا لبنان اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہارتازترین

July 06, 2024

اقوام متحدہ(شِنہوا) اقوام متحدہ نے لبنان اور اسرائیل کے درمیان سرحدی جھڑپوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے  لبنان اور اسرائیل کی افواج کے درمیان فائرنگ تبادلے میں اضافے کے بعد بڑھتی ہوئی کشیدگی کو اجاگر کیا ہے۔ اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل کے ترجمان کے دفترسے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جمعرات کو ہونے والی شدید جھڑپوں کے بعد مکمل پیمانے پر جنگ کے خطرے میں اضافہ ہوگیا ہے۔

بیان میں تحمل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کشیدگی کو بڑھانے سے لازمی گریز کیا جائے، اور یہ کہ  غلط فہمی سے اچانک اور بڑے پیمانے پر تصادم کا حقیقی خطرہ موجود ہے، بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سیاسی اور سفارتی حل ہی آگے بڑھنے کا واحد قابل عمل راستہ ہے۔