اقوام متحدہ(شِنہوا) اقوام متحدہ نےخبردار کیا ہے کہ آفات کے خطرے کو کم کرنے میں ناکافی عالمی پیش رفت 2030 کے پائیدار ترقی کے اہداف کو خطرے میں ڈال رہی ہے، اقوام متحدہ کی ڈپٹی سیکرٹری جنرل امینہ محمد نے اس مسئلے کو مؤثر طریقے سے حل کرنے کے لیے مزید ٹھوس کوششوں پر زور دیا ہے۔
امینہ محمد نے جنرل اسمبلی کو بتایا کہ ہماری دنیا تاریخ کے ایک اہم موڑ پر ہے۔ جب ہم 2030 کے دوران اب تک کی اپنی کوششوں کا جائزہ لیتے ہیں تو ہمیں یہ تسلیم کرنا چاہیے کہ ترقی کمزور اور ناکافی رہی ہے۔
دنیا بھر سے ممالک کے نمائندے نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز میں ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن کے سیندائی فریم ورک پر عمل درآمد پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے جمع ہو رہے ہیں - جو 2015 کا ایک تاریخی معاہدہ ہے جس کے تحت قدرتی اور انسانی ساختہ خطرات سے ہونے والے نقصانات اور اموات کو دہائی کے آخر تک کم کیا جائے گا۔
امینہ محمد نے کہاکہ جیسا کہ ممالک نے آب و ہوا اور پائیدار ترقی کے وعدوں کو پورا نہیں کیا، اس لیے قدرتی آفات جن کو روکا جا سکتا تھا، لاکھوں جانیں لے چکے ہیں اورخاص طور پر خواتین، بچے اور دیگر کمزور گروہ سمیت لاکھوں لوگوں کو بے گھر ہونے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کوویڈ کی وبا، موسمیاتی تبدیلی،حیاتیاتی تنوع میں کمی اور آلودگی،اشیائے ضروریہ کی بڑھتی قیمتوں، آسمان کو چھوتی عدم مساوات اور یوکرین بحران کے ٹرپل بحران سے صورتحال مزید خراب ہو گئی ہے۔