• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

اقوام متحدہ کا جنوبی سوڈان میں آزادانہ انتخابی ماحول کا مطالبہتازترین

November 24, 2023

جوبا (شِنہوا) جنوبی سوڈان میں اقوام متحدہ کے مشن (یو این ایم آئی ایس ایس) نے ملک میں تمام سیاسی جماعتوں کے لیے یکساں انتخابی مواقع کا مطالبہ کیاہے ۔  ملک میں 2024 کے انتخابات کی تیاریاں جاری ہیں۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی نمائندے اور یو این ایم آئی ایس ایس کے سربراہ نکولس ہیسم نے کہا کہ انتخابات صرف ایک دن کا معاملہ نہیں ہے بلکہ ایسا عمل ہے جس میں انتخابات سے پہلے، اس کےدوران اور بعد میں سوچے سمجھے فیصلوں کو شامل کیا جاتا ہے۔

ہیسم نے کہا کہ انتخابی عمل میں جنوبی سوڈان کے عوام کی مکمل شمولیت اور حمایت حاصل ہونی چاہیے، خاص طور پر ایسے ملک کی صورت میں جو کہ تفرقہ انگیز تنازعات سے باہر آرہا ہو۔

دارالحکومت جوبا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے  ہوئے انہوں نے کہا کہ فریقین کے لیے آزاد، منصفانہ اور شفاف مسابقت کے حوالے سے ضابطہ اخلاق پر متفق ہونا ضروری ہے۔ یو این ایم آئی ایس ایس  یکطرفہ اقدامات کے فتنہ سے خبردار کرتا ہے جو تمام اسٹیک ہولڈرز کے درمیان درکار اعتماد کو مجروح کرتے ہیں۔

اقوام متحدہ کے اہلکار نے جنوبی سوڈان کے عوام  پر زور دیا کہ وہ آزادی کے بعد ہونے والے اپنے پہلے انتخابات میں بھرپور طریقے سے حصہ لیں۔