اقوام متحدہ (شِنہوا) اقوام متحدہ نے اسرائیل کی جانب سے جنوبی غزہ سے شہریوں کو انخلاء کرنے کے حکم پر تشویش کا اظہار کیاہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے بدھ کو خان یونس شہر کے وسطی اور جنوب کے تقریباً 20 فیصد پر مشتمل ایک نئے علاقہ کو فوری طور پر خالی کرنے کے لیے نامزد کیا ہے۔ لڑائی کے آغاز سے پہلے، اس علاقے میں تقریباً 1لاکھ 11ہزار افراد رہائش پذیر تھے۔ اس علاقے میں 32 پناہ گاہیں بھی شامل ہیں جن میں شمالی غزہ سے بے گھرہونے والے 1لاکھ 41 ہزار سے زیادہ مرد، خواتین اور بچے رہائش پذیر ہیں۔ ترجمان نے اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر برائے انسانی امور کے حوالے سے کہا کہ خان یونس اور دیگر اہم معلومات تک رسائی ٹیلی کمیونیکیشن میں رکاوٹوں اور بجلی کی کمی کی وجہ سے متاثر ہوئی ہے۔ غزہ کے بیشتر علاقوں میں مسلسل آٹھویں روز بھی ٹیلی کمیونیکیشن معطل ہے۔ ڈوجارک نے کہا کہ غزہ کا کوئی بھی علاقہ محفوظ نہیں ہے۔