• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

اقوام متحدہ کا ہیٹی کے دیہی علاقوں میں تشدد پھیلنے پر تشویش کا اظہارتازترین

October 05, 2023

اقوام متحدہ(شِنہوا) اقوام متحدہ (یو این) نے ہیٹی کے دیہی علاقوں میں تشدد پھیلنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے،تشدد کی وجہ سےاسکول اور صحت کے مراکز بند ہوگئے ہیں۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے چیف ترجمان سٹیفن ڈوجارک نے کہاکہ  اقوام متحدہ کے بچوں کے عالمی فنڈ (یونیسیف) نے چاول کی کاشت والے ملک کے اہم علاقے آرٹی بونائٹ میں بڑھتے ہوئے تشدد کے اثرات کے بارے میں تشویش سے آگاہ کیا ہے۔ 

ڈوجارک  نے کہا کہ ہیٹی میں 100 سے زائد سکول بند ہو چکے ہیں اور عدم تحفظ کی وجہ سے چار میں سے صرف ایک اسپتال  قابل رسائی ہے۔  انہوں نے کہا کہ آرٹی بونائٹ میں زرعی پیداوار میں رکاوٹ آنے سے تقریباً ایک تہائی آبادی، جن میں سے تقریباً نصف بچے ہیں، کو امداد کی ضرورت ہے۔