اقوام متحدہ(شِنہوا) اقوام متحدہ نے اسرائیل کے وزیر قومی سلامتی ایتماربن گویر کی جانب سے مشرقی بیت المقدس کے حساس ترین مذہبی مقام مسجد اقصیٰ کے احاطہ کا متنازعہ دورہ کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے مذہبی مقامات کی مستقل حیثیت کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے نائب ترجمان فرحان حق نے ایک باقاعدہ پریس بریفنگ میں بتایا کہ گوتریس نے اردن کی ہاشمی بادشاہت کے خصوصی کردار کی روشنی میں مذہبی مقامات کی مستقل حیثیت کو ہمیشہ برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیکرٹری جنرل نے تمام فریقین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مذہبی مقامات اور ان کے اردگرد تناؤ میں اضافہ کا باعث بننے والے اقدامات اٹھانے سے گریز کریں۔