اقوام متحدہ (شِنہوا)افریقہ کے ساحل کے خطے میں منظم جرائم سے نمٹنے کے لیے اقوام متحدہ کے امن کمیشن (پی بی سی) کا اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں گزشتہ روز سفارتی سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی تازہ ترین رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کمیشن کے سربراہ، کروشیا کے ایون سائمونوک نے کہا کہ افریقی ساحل کے علاقے میں سلامتی کی صورتحال دہشت گرد اور متشدد انتہا پسند گروپوں کی طرف سے سرحدی علاقوں میں کی جانے والی کارروائیوں سے متاثر ہورہی ہے۔
اقوام متحدہ کا امن کمیشن برکینا فاسو، کیمرون، چاڈ، گیمبیا، گنی، مالی، موریطانیہ، نائیجیریا، نائجر اور سینیگال جیسے ممالک پر مشتمل ساحل کے خطے میں حالات کو بہتر بنانے کے لیے سرگرم عمل ہے۔ کمیشن علاقائی امن کی ترجیحات کی حمایت کرتے ہوئے ساحل کے خطے کے لیے اقوام متحدہ کی مربوط حکمت عملی اور اس کے سپورٹ پلان پر عملدرآمد میں معاونت کررہا ہے۔کمیشن کے گزشتہ اجلاسوں میں کلائمیٹ ریزیلینس اور موسمیاتی انحطاط کے مسائل کو حل کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی۔