اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے جمعہ کو پاکستان میں ہونے والے دو الگ الگ دہشت گرد حملوں کی مذمت کی ہے۔
اقوام متحدہ کے سربراہ کے ترجمان سٹیفن ڈوجارک نے ان حملوں کے بارے میں انتونیو گوتریس کا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں جن میں 50 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے جبکہ حملوں کے ذمہ داروں کو کیفرکردار تک پہنچایا جانا چاہیئے۔
ترجمان نے کہا کہ یہ حقیقت ان حملوں کو مزید گھناؤنا بناتی ہے کہ لوگ مذہبی تقریبات کے دوران حملوں میں جاں بحق ہوئے جبکہ پرامن مذہبی تقریب کے دوران لوگوں کو نشانہ بنانا انتہائی مکروہ فعل ہے۔