• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

اقوام متحدہ کے سربراہ کا شام کی طرف سے امداد کی ترسیل کیلئے دو راہداریاں کھولنے کے فیصلے کا خیر مقدمتازترین

February 14, 2023

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں ترکی اور شام میں آنے والے زلزلے پر صحافیوں سے خطاب کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ کےسکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے شام کے دو راہداریاں کھولنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ  اس سے مزید اور فوری امداد کی ترسیل کی  راہ ہموار ہوگی۔

انتونیو گوتریس نے ایک بیان میں کہا کہ میں شام کے صدر بشار الاسد کی طرف سے فیصلے کا خیرمقدم کرتا ہوں کہ باب السلام اور الراعی کی دو راہداریوں کو ترکی سے  شام کے شمال مغربی حصے تک تین ماہ کی ابتدائی مدت کے لیے کھولا جائے گا تاکہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی بروقت ترسیل ممکن بنائی جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ ان راہداریوں کو کھولنے سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رسائی کی سہولت کے ساتھ ویزا کی منظوریوں میں تیزی لانے اور ان مراکز کے درمیان سفر میں آسانی پیدا کرنے سے مزید امداد کی ملک تک فوری رسائی کا موقع ملے گا۔

اقوام متحدہ کے سربراہ نے  کہا کہ چونکہ 6 فروری کے زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اسلئے متاثر ہونے والے لاکھوں لوگوں کو خوراک، صحت، غذائیت، تحفظ، پناہ گاہ، سردیوں کے سامان اور دیگر زندگی بچانے والے سامان کی فراہمی کی اشد ضرورت ہے۔