اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پیرو میں موجودہ بحران سے نمٹنے کے لیے بامعنی اور جامع مذاکرات پر زور دیا ہے۔اونتونیو گوتریس کے ترجمان سٹیفن ڈوجارک نے ایک بیان میں کہا پیرو میں جاری مظاہروں کے تناظر میں سیکرٹری جنرل نے تشدد کے مزید بڑھنے سے بچنے کے لیے تحمل سے کام لینے پر زور دیا اور حکام سے انسانی حقوق کے بین الاقوامی قانون کی تعمیل کرنے کے لیے اپنے مطالبے کا اعادہ کیا۔بیان میں کیا گیا کہ گوتریس نے اس بات پر بھی زور دیا کہ احتجاج جان و مال کا احترام کرتے ہوئے پرامن طریقے سے ہونا چاہیے۔