اقوام متحدہ(شِنہوا) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے سب کے لیے طویل مدتی امن و استحکام یقینی بنانے کی غرض سے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں کمی پر زور دیا ہے۔
یہ بات سیکرٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے ایک بیان میں کہی ،انہوں نے کہا کہ سیکرٹری جنرل کا یقین ہے کہ جنوبی بیروت اور تہران میں ہم نے جو حملے دیکھے ہیں وہ ایک ایسے وقت میں ایک خطرناک کشیدگی کی عکاسی کرتے ہیں جب تمام کوششیں غزہ میں جنگ بندی، تمام اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی، غزہ میں فلسطینیوں کے لئے انسانی امداد میں بڑے پیمانے پر اضافہ اور لبنان اور بلیو لائن کے پار پرامن واپسی پر مبنی ہونی چاہئیں۔
انہوں نے کہا کہ اس کے بجائے ہم جو دیکھ رہے ہیں وہ ان اہداف کو کمزور کرنے کی کوششیں ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ گوتریس نے ہمیشہ سب سے زیادہ تحمل برتنے پر زور دیا ہے اور یہ بات واضح ہے کہ اس انتہائی حساس وقت میں صرف ناپید تحمل کی اشد ضرورت ہے۔
سیکرٹری جنرل نے سب پر زور دیا کہ وہ سب کے لئے طویل مدتی امن اور استحکام کی خاطر علاقائی کشیدگی میں کمی کے لئے بھرپور انداز میں کام کریں، انہوں نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ کسی بھی ایسے اقدام کو فوری طور پر روکنے کے لئے مل کر کام کرے جو پورے مشرق وسطی ٰ کو خطرے میں ڈال سکتا ہے اور شہریوں پر تباہ کن اثرات مرتب کرسکتا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ ایسا کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ علاقائی کشیدگی میں کمی کے لئے جامع سفارتی اقدامات کو آگے بڑھایا جائے۔