• Columbus, Unknown
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

اقوام متحدہ کے سربراہ کا چھوٹے کاروباری اداروں کیلئے مضبوط حمایت کا مطالبہتازترین

July 09, 2024

اقوام متحدہ(شِہنوا)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ملازمتیں پیدا کرنے اور غربت کے خاتمے کیلئےمائیکرو، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں(ایم ایس ایم ایز) کیلئے مضبوط حمایت کا مطالبہ کیا ہے۔

مائیکرو، سمال اور میڈیم سائز انٹرپرائزز ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں گوتریس نے کہا کہ ا یم ایس ایم ایز دنیا بھر کی معیشتوں میں مرکزی حیثیت رکھتے  ہیں، انہوں نے رزوگار پیدا کرنے، معاشی ترقی کو بڑھانے اور خواتین، نوجوانوں اور پسماندہ طبقات کو با اختیار بنانے میں ان کے اہم کردار کی اہمیت پر زور دیا۔

اقوام متحدہ کے سربراہ نے کہا کہ اس سال کا عنوان غربت کے خاتمے اور پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول  میں ان کاروباری اداروں کے کردار پر مرکوز ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ا یم ایس ایم ایز نے بحرانوں کے اوقات میں قابل ذکر لچک کا مظاہرہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ا یم ایس ایم ایز کو  مالیات،ٹیکنالوجی،مارکیٹ اور سپلائی چینز تک  محدود رسائی کا سامنا ہے، ان اداروں کو پالیسیوں، معاون ڈھانچے، اپنی ترقی کے فروغ دینے اور باضابطہ بنانے کیلئے سرمایہ کاری کی ضروروت ہے جس کے بدلے میں  کمیونیٹیز کی خوشحالی، محروم طبقات کو اوپر اٹھانے اور مزید پائیدار اوربہتر ذریعہ معاش کیلئے مدد مل سکے گی۔

انہوں نے کہا کہ مائیکرو، سمال اور میڈیم سائز کے انٹرپرائزز ڈے کے موقع پر آئیے ہم ان اداروں کے لیے اپنی حمایت کو مضبوط بنانے، پائیدار ترقیاتی اہداف کی جانب پیش رفت کو تیز کرنے اور کسی کو پیچھے نہ چھوڑنے کے اپنے عزم کا اعادہ کریں۔