• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

اقوام متحدہ کے سربراہ کا بنگلہ دیش میں تحمل اور برداشت سے کام لینے کامطالبہتازترین

August 07, 2024

اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بنگلہ دیش میں وزیر اعظم کے مستعفی ہونے اور  فوج کی طرف سے عبوری حکومت کے قیام کے اعلان کے بعد ملک میں  برداشت اور تحمل سے کام لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

سیکرٹری جنرل کے نائب  ترجمان فرحان حق نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سیکرٹری جنرل نے تمام فریقین  پر برداشت اور تحمل اختیار کرنے پر  اور اقتدار کی پر امن ،منظم اور جمہوری منتقلی پر زور دیا ہے۔

 نائب ترجمان نے کہا کہ گوتریس نے گزشتہ ہفتے   بنگلہ دیش میں احتجاج کے دوران ہونیوالے مزید جانی نقصان پر  اظہار افسوس کیا اور کہا کہ وہ ملک میں ہونیوالی پیشرفت کا قریب سے مشاہدہ کر رہے ہیں جن میں آرمی چیف کی طرف سے وزیراعظم  شیخ حسینہ واجد کے استعفے اور عبوی حکومت کے قیام کے منصوبے کا اعلان بھی شامل ہے۔

ترجمان نے کہا کہ گوتریس بنگلہ دیش کے عوام کیساتھ مکمل یکجہتی کیساتھ کھڑے ہیں،انہوں نے  انسانی حقوق کے مکمل احترام کا مطالبہ کیا ہے اور ہرقسم کے تشدد کی مکمل،آزادانہ،غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کی ضرورت پر زور دیا۔