• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

اقوام متحدہ کے سربراہ کا افریقہ کو کامیاب بنانے کے لیے عملی کوششوں کا مطالبہتازترین

September 20, 2022

نیویارک(شِنہوا)  اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے افریقہ کو کامیاب بنانے کے لیے اقدامات اٹھانےپر زور دیاہے۔

گلوبل افریقن بزنس انیشی ایٹو (جی اے بی آئی) کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے  اقوام متحدہ کے سربراہ نے کہا کہ دنیا کو افریقہ کی جانب متوجہ ہونا چاہیے کہ یہ کیا ہے یہ بے پناہ صلاحیتوں اور وسائل کی سرزمین ہے، پائیدار ترقی کے ایجنڈا 2030 اور افریقی یونین کے ایجنڈا 2063 کی رہنمائی کے ساتھ  ہمیں ترقی کے  ماڈل کو لازمی طور سے  تبدیل کرنا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومتوں  اور نجی شعبہ  کے مل کر کام کرنے سے کامیابی کے حالات پیدا کیے جاسکتے ہیں۔ جرات مندانہ سرمایہ کاری اور نئے مالیاتی ماڈلز میں پائیدار ترقیاتی اہداف (ایس ڈی جیز) کو کاروباری ماڈلز میں مرکزی حیثیت دی جاسکتی ہے۔

سیکرٹری جنرل نے کہا کہ مینوفیکچرنگ سے لے کر زراعت اور خدمات سے لے کر فنانس تک  افریقی معیشت کا ہر شعبہ ترقی کر رہا ہے۔ براعظم کی متحرک، نوجوان آبادی ایک متحرک افرادی قوت اور بڑے پیمانے پر صارف اور کاروباری مارکیٹ کی نمائندگی کرتی ہے اور افریقہ کانٹینینٹل فری ٹریڈ ایریا معاہدہ  سے سرمایہ کاری اور تجارتی مواقع میں مزید تیزی آئے گی۔