اقوام متحدہ(شِنہوا) اقوام متحدہ کے سیکرٹی جنرل انتونیو گوتریس نے روس کی جمہوریہ داغستان میں دہشتگردانہ حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔
ان کے ترجمان سٹیفن ڈوجارک نے اپنے بیا ن میں کہا ہے کہ سیکرٹری جنرل نے روسی جمہوریہ داغستان میں یہودی ،عیسائی عبادت گاہوں اور سکیورٹی اہلکاروں پر حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔
گوتریس نے متاثرہ خاندانوں، افراد اور روسی حکومت سے اظہار تعزیت کیا ہے اور زخمی افراد کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔
روس کے جنوبی داغستان کے وزیر صحت کے مطابق علاقے میں اتوار کو ہونے والے حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد 20 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 46 افراد زخمی ہو ئے ہیں جن میں قانون نافذ کرنے والے افسران اور عام شہری بھی شامل ہیں۔