• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 24th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا شورش زدہ ہیٹی میں بین الاقوامی فوجیوں کی تعیناتی کا مطالبہتازترین

October 11, 2022

اقوام متحدہ (شِنہوا)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ہیٹی میں انسانی بحران سے نمٹنے میں مدد کے لیے خصوصی بین الاقوامی مسلح فورس کی تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے ۔

ان کے ترجمان سٹیفن ڈوجارک نے  ایک بیان میں کہا کہ سیکرٹری جنرل ہیٹی کی صورت حال کے بارے میں سخت فکر مند ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ ہیٹی ڈرامائی طور پر سیکورٹی کی خراب صورتحال کے دوران ہیضے کی وبا کا سامنا کر رہا ہے جس نے ملک کو مفلوج کر دیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ  غنڈوں کے گروہوں نے دارالحکومت پورٹ او پرنس میں تزویراتی طورپر اہم ویریکوس ایندھن کے ٹرمینل

کو کنٹرول کیا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ اہم سروسز بشمول پینے کے پانی، خوراک اور طبی سامان کی تقسیم پر بھی ان کا قبضہ ہے۔یہ سہو لیات بیماری کے تیزی سے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ضروری ہیں ۔ 

بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ اولین ترجیح لوگوں کی جانیں بچانا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ گوتریس نے  سلامتی کونسل کو ایک خط پیش کیا جس میں ہیٹی کے لئے سیکورٹی معاونت میں اضافے کے اختیارات شامل تھے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے ہیٹی کے شراکت داروں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے اختلافات سے بالاتر ہو کر جلد از جلد پرامن اور جامع مذاکرات میں شریک ہوں۔