اقوام متحدہ (شِنہوا) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ایک بار پھر غزہ میں ہلاکتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کا مطالبہ کیاہے۔
سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ایک بیان میں کہاکہ اس جنگ میں ہر روز حیران کن اور ناقابل قبول تعداد میں خواتین اور بچوں سمیت شہری ہلاک ہورہے ہیں۔اسے رکنا چاہیے۔ میں فوری طور پر انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کے لیے اپنے مطالبے کا اعادہ کرتا ہوں۔
7 اکتوبر سے غزہ کے محصور علاقے میں 11ہزارسے زائد افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔ ہلاکتوں میں اضافہ، اسکولوں اور پناہ گاہوں پر حملے، بشمول اقوام متحدہ کے کارکنوں کی اموات، اور ایندھن کی شدید قلت کے ساتھ غزہ بھر میں امداد کی ترسیل رکنے سے اختتام پر حالات انتہائی گھمبیر تھے اورعالمی ادارہ صحت نے شفا ہسپتال سے 31 بچوں کو تشویشناک حالت میں نکالنے میں مدد کی۔
سیکرٹری جنرل نے کہا کہ انہیں 24 گھنٹوں سے بھی کم وقت میں اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین کے دو اسکولوں کو نشانہ بنانے سےگہرا صدمہ ہوا۔درجنوں افراد جن میں بہت سی خواتین اور بچے ہلاک اور زخمی ہو ئے جواقوام متحدہ کے احاطے میں پناہ لیے ہوئےتھے۔