• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

اقوام متحدہ کے سیاحتی ادارے کا چین کو سیاحت کے لیے باضابطہ طور پر دوبارہ کھولنے کا خیرمقدمتازترین

February 24, 2023

میڈرڈ(شِنہوا)نوول کرونا وائرس عالمی وبا کے بعد چین کو سیاحت کے لیے دوبارہ کھولنے کے حوالے سے  باضابطہ اجلاس میں عالمی سیاحتی تنظیم(یو این ڈبلیو ٹی او)کے ایک وفد نے شرکت کی ہے ۔اس میں شر کت کے لئے وفد سپین  کے دارالحکومت میڈرڈ سے چین کے مشرقی صوبہ ژے جیانگ کے دارالحکومت ہانگ ژو پہنچا۔یو این ڈبلیو ٹی او نے  کہا کہ اس کی تاریخ کے بدترین بحران کے بعد چین کا دوبارہ کھلنا عالمی سیاحت کی بحالی میں گمشدہ حصے کی نمائندگی کرتا ہے۔تنظیم نے عالمی سیاحتی مارکیٹ میں اس  ملک کی بہت زیادہ اہمیت کے پیش نظر چین کے دوبارہ کھلنے کی اہمیت کو واضح کیا ۔چین عالمی وبائی مرض سے قبل 2019 میں دنیا کی سب سے بڑی بیرون ملک  سیاحت کی منڈی تھی۔ چینی سیاحوں نے 16 کروڑ 60لاکھ  بین الاقوامی دورے کیے اور 270 ارب امریکی ڈالرز خرچ کیے جس کے نتیجے میں ترقی پذیر ملکوں  کی معیشتوں کو مدد ملی۔یو این ڈبلیو ٹی او کے اعداد و شمار کے مطابق عالمی وبائی مرض کی وجہ سے سال  2020 اور 2022 کے درمیان عالمی سطح پر سیاحتی  آمدنی میں تقریبا 30کھرب امریکی ڈالر کا نقصان ہوا۔  تنظیم کا خیال ہے کہ چین کی سفری پابندیوں کے خاتمے سے پوری دنیا کو فائدہ پہنچے گا۔چینی شہریوں نے 2019 میں 6 ارب ملکی  سفر کیے ہیں جس کا چین پر بھی مثبت اثر ہو گا ۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین کی بہت سی دیہی برادریوں کے لیے سیاحت روزگار اور اقتصادی ترقی کا ایک اہم محرک ہے۔