• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 13th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارے کی لبنان میں اپنی تنصیبات پر قبضے کی مذمتتازترین

August 17, 2023

بیروت(شِنہوا)اقوام متحدہ (یو این) کے پناہ گزینوں کے ایک ادارے نےجمعرات کو لبنان کے ایک پناہ گزین کیمپ میں مسلح گروہوں کی طرف سے اس کی تنصیبات پر قبضے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ملک میں اپنی تمام سہولیات کے تحفظ کا مطالبہ کیا ہے۔

مشرق قریب میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی(یو این آر ڈبلیو اے) کےامور کی لبنان میں تعینات ڈائریکٹر ڈوروتھی کلاؤس نے ایک بیان میں کہاکہ ادارے کو تشویشناک اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ مسلح  افراد نے جنوبی لبنان میں عین الحلوہ فلسطینی پناہ گزین کیمپ میں ایک سکول کے احاطے سمیت اس کی تنصیبات پر قبضہ کررکھا ہے۔

 کلاؤس نے کہا کہ کمپاؤنڈ میں یو این آر ڈبلیو اےکے چار سکول ہیں جو عام طور پر3 ہزار 200 فلسطینی پناہ گزین بچوں کو تعلیم فراہم کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ بین الاقوامی قانون کے تحت اقوام متحدہ کی حدود کی سنگین خلاف ورزی ہے جویواین آرڈبلیواےکی تنصیبات کےغیرجانبدارانہ استعمال اور ہمارے عملے اور فلسطینی پناہ گزینوں کی سلامتی کے لیے خطرےکا باعث ہے۔

کلاؤس نے کہا یواین آرڈبلیواے ان کارروائیوں کی سختی سے مذمت کرتا ہےاور اپنی تمام تنصیبات سمیت سکولوں کے تحفظ کا مطالبہ کرتا ہےجو بچوں کے لیے پناہ گاہ ہونے چاہیے جہاں وہ سیکھ اورکھیل سکتے ہیں اورانہیں مسلح تصادم میں استعمال نہیں کیا جانا چاہیئے۔

انہوں نے تمام متعلقہ فریقوں پر زور دیا کہ وہ یواین آرڈبلیواےکے علاقے کو فوری طور پر خالی کر دیں تاکہ ایجنسی اہم خدمات دوبارہ شروع کرکے  فلسطینی پناہ گزینوں کو مدد فراہم کر سکے۔