• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

اقوام متحدہ کے ہنگامی رسپانس فنڈ نے 2024 کے لیے 41 کروڑ90 لاکھ ڈالر سے زائد فنڈز اکھٹے کیےتازترین

December 07, 2023

اقوام متحدہ(شِنہوا) 40 عطیہ دہندگان ممالک نے اقوام متحدہ کے 2024 کے ہنگامی رسپانس فنڈ کے لیے 41 کروڑ90 لاکھ  ڈالر سے زیادہ کے عطیات دینے کا اعلان کیا ہے۔

انسانی امور کے رابطہ کار کے دفتر (او سی ایچ اے)کے مطابق سنٹرل ایمرجنسی رسپانس فنڈ (سی ای آر ایف ) کے لیے ایک اعلیٰ سطحی تقریب میں جمع کی گئی رقم گزشتہ سال کی تقریب میں  اکھٹی کی گئی 40 کروڑ 90 لاکھ ڈالر سے تھوڑی زیادہ ہے۔

او سی ایچ اے نے کہا کہ 2024 کے دوران اضافی فنڈنگ متوقع ہے اور کئی عطیہ دہندگان اس حوالے سے مزید اعلانات بھی کرنے والے ہیں۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس  نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی ای آر ایف  ایک واضح فرق پیدا کرنے والا پلیٹ فارم ہے  اور میں نے ذاتی طور پر اس فرق کو دیکھا ہے۔انہوں نے  عطیہ دہندگان پر زور دیا کہ وہ اس اہم فنڈ نگ کے لیے آگے بڑھتے رہیں  کیونکہ سی ای آر ایف اس وقت مدد اور امید فراہم کرتا ہے جب لوگوں کو اس کی سب سے زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔

او سی ایچ اےکے مطابق اس سال اب تک سی ای آر ایف نے تقریباً 40 ممالک اور خطوں  کے لیے 64 کروڑ ڈالر سے زیادہ رقم مختص کی ہے جس میں غزہ اور سوڈان میں فوری طور پر انسانی بنیادوں پر کارروائیاں شروع کرنے اور ترکیہ اور شام میں آنے والے تباہ کن زلزلوں کے تناظر میں امداد کے لیے فنڈز شامل ہیں۔