• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 26th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

اقوام متحدہ کے ماہر کا شام پر سے پابندیاں جلد اٹھانے کا مطالبہتازترین

November 11, 2022

جنیوا(شِنہوا)  اقوام متحدہ کہ ایک ماہر نے کہا  ہے کہ شام کے خلاف یکطرفہ پابندیاں جلد از جلد اٹھا لینی چا ہئیں۔

یکطرفہ جبر کے اقدامات اور انسانی حقوق سے متعلق اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ ایلینا دوہان نے  کہا ہے کہ یہ  پابندیاں شام کے  عوام کی تباہی اور صدمے میں کردار ادا کررہی ہیں۔

دوہان نے شام کے 12 روزہ دورے کے بعدکہا  ہے کہ وہ شام پر مسلط کیے گئے اقدامات کے انسانی اثرات سے متاثر ہوئی ہیں۔ یہ ایک ایسا ملک ہے جو ایک دہائی سے جاری جنگ کے بعد تعمیر نو کی کوشش  میں مصروف ہے۔

دوہان نے کہا کہ شام کی 90 فیصد آبادی اس وقت غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کر رہی ہے۔ خوراک، پانی، بجلی، پناہ گاہ، ایندھن، نقل و حمل اور صحت کی دیکھ بھال تک ان کی  رسائی محدود ہے۔

انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی معاشی مشکلات کی وجہ سے ملک کو بڑے پیما نے پر قا بل افراد کی کمی کا سا منا ہے۔

دوہان نے مزید کہا  کہ نصف سے زیادہ اہم بنیادی ڈھانچے یا تو مکمل طور پر تباہ ہوگئے ہیں یا ا نہیں شدید نقصان  پہنچا ہے  جس کے ساتھ ہی  تیل، گیس، بجلی، تجارت، تعمیرات اور انجینئرنگ سمیت اہم اقتصادی شعبوں پر یکطرفہ پابندیوں کے نفاذ نے قومی آمدنی کو روک دیا ہے، جبکہ  اسکی وجہ سے  اقتصادی بحالی کی کوششوں اور تعمیر نو  کو نقصان پہنچاہے ۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ  1 کروڑ 20لاکھ  شامی خوراک کے عدم تحفظ کا شکار ہیں، لہذا میں ان تمام یکطرفہ پابندیوں کو فوری طور پر اٹھانے کی در خواست کرتی ہوں۔