اقوام متحدہ (شِنہوا) اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے قیام امن میں ترقی کو ترجیح دینی چاہیئے جس کی اہمیت موجودہ حالات میں بڑھتی جارہی ہے۔
ژانگ جن نے پیچیدہ مشکلات کے خلاف لچک بڑھانے کے لئے افراد پر سرمایہ کاری بارے سلامتی کونسل میں عام بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ قیام امن ، پائیدار امن کے حصول کے لئے کی جانے والی کوششوں کا ایک اہم حصہ ہے اور اس میں ترقی کو فوقیت دی جانی چاہیئے۔
انہوں نے کہا کہ درحقیقت ترقی بہت سے ترقی پذیر ممالک کے لئے بے شمار مشکلات سے نمٹنے کا حتمی حل ہے۔سلامتی کونسل کے ایجنڈے میں بہت سے دیرپا اور حل طلب مسائل کی ایک اہم بنیادی وجہ ترقی کا فقدان ہے۔
انہوں نے کہا کہ قیام امن میں ترقی کو ترجیح دینا، تخفیف غربت، لوگوں کے ذریعہ معاش، تعلیم اور صحت عامہ کے لئے وسائل کو استعمال کرنا چاہیئے۔
ترقی یافتہ ممالک کو سرکاری ترقیاتی امداد اور ماحولیات پر مالی تعاون بارے اپنے وعدوں کی پاسداری کرنا، بین الاقوامی مالیاتی اداروں کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنا اور قیام امن میں گہری شمولیت اختیار کرنی چاہیئے تاکہ ہم آہنگی قائم ہو سکے۔
ژانگ نے قیام امن کے لئے عوام پر مبنی نقطہ نگاہ اپنانے پر زور دیا۔