• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی ماہرین کا سوڈان میں صحت کے نظام و امدادی کارکنوں پر جاری حملوں پرگہری تشویش کا اظہارتازترین

July 22, 2023

اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ کےانسانی ہمدردی کےماہرین نےسوڈان میں تین ماہ کے دوران امدادی کارکنوں اورصحت کے نظام پر 50 سے زیادہ حملوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے انسانی امورکےرابطہ دفتر(او سی ایچ اے ) نےکہا کہ ہمیں ان اطلاعات پرتشویش ہےکہ میڈیکنزسینزفرنٹیئرز(ایم ایس ایف )کی ٹیم پرگزشتہ روز(جمعرات)خرطوم میں مسلح افراد نے حملہ کیا۔

او سی ایچ اے کے مطابق ایم ایس ایف نےاطلاع دی کہ خرطوم میں 16افراد پرمشتمل ٹیم پرمسلح افراد کے ایک گروپ نے حملہ کیا جنہوں نے ان پرجسمانی تشدد کیا۔حملہ آوروں نے ایم ایس ایف ڈرائیوروں میں سے ایک کوحراست میں لے لیا اور اسے رہا کرنے سے پہلےجان سے مارنے کی دھمکی دی جبکہ انہوں نے گاڑی بھی چوری کی۔

ایم ایس ایف نے کہا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ٹیم تنظیم کے گودام سے طبی سامان ترکیہ کے ہسپتال منتقل کر رہی تھی جبکہ دو ہسپتالوں میں سے ایک اب بھی پورےجنوبی خرطوم میں کام کررہا ہے۔

او سی ایچ اے نےکہا کہ ہم اس بات پرزوردیتے ہیں کہ صحت کی دیکھ بھال کرنےوالےکارکنوں اورسہولیات پر حملے بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزی ہیں جنہیں  اب بند ہونا چاہیے۔