• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ نے یوکرینی ڈیم کی تباہی کے نتائج سے خبردار کر دیاتازترین

June 07, 2023

اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے انسانی امور اور ہنگامی امداد کے کوآرڈینیٹر مارٹن گریفتھس نے جنوبی یوکرین میں کاخووکا پن بجلی  ڈیم کی تباہی کے سنگین نتائج سے خبردار کیا ہے۔

گریفتھس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں بتایا کہ فروری 2022 میں روس یوکرین تنازعہ کے آغاز کے بعد سے ڈیم کی تباہی ممکنہ طور پر شہری انفراسٹرکچر کو پہنچنے والے نقصان کا سب سے اہم واقعہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ تباہی کی شدت کا  آنے والے دنوں میں ہی مکمل طور پر اندازہ ہو جائے گاتاہم یہ پہلے ہی واضح ہے کہ جنوبی یوکرین کے ہزاروں لوگوں کے لیے اس کے سنگین اور دور رس نتائج ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیم کے ذریعے تشکیل پانے والا کاخووکا آبی ذخائر خطے کے لیے ایک لائف لائن اورکھیرسن سمیت زاپوریشیا  اور دنیپرو اوبلاست میں لاکھوں لوگوں کے لیے پانی کا ایک اہم ذریعہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ڈیم جنوبی کھیرسن اور  جزیرہ نما کریمین میں زرعی آبپاشی کا ایک اہم ذریعہ ہے۔ مسلسل سیلاب سے کاشتکاری کی سرگرمیوں میں رکاوٹ پیداہونے کے علاوہ مویشیوں اور ماہی گیری کو نقصان پہنچے گا اور وسیع پیمانے پر طویل مدتی نتائج سامنے آئیں گے۔گریفتھس نے کہا کہ یہ خوراک کی پیداوار کے شعبے کے لیے ایک بہت بڑا دھچکا ہے جسے پہلے ہی بڑا نقصان پہنچ چکا ہے۔